بھٹکل :20/اکتوبر(ایس او نیوز) یکم نومبر کو منائےجانے والےکنڑا راجیہ اتسوا کے متعلق تحصیلدار دفترمیں تحصیلدار کی صدار ت میں پیشگی اقدامات کو لے کر میٹنگ منعقدکی گئی ۔
میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے تحصیلدار وی این باڈکر نے کہاکہ حسب روایت امسال بھی پولس پریڈ میدان میں راجیہ اتسوا کا پروگرام منعقد کیا گیا ہے۔ سماجی اور سرکاری محکمہ جات میں کنڑا کے لئے جنہوں نے بھی کوششیں کی ہیں ان کی تہنیت کرتے ہوئے عزت افزائی کی جائے گی اور مختلف ثقافتی پروگراموں کا انعقاد بھی ہوگا۔ پروگرام کو بحسن وخوبی انجام دینے کے لئے پولس کا بندوبست بھی ہونے کی اطلاع دی۔ پنچایت افسر سی ٹی نائک، بلدیہ صدر صادق مٹا، ممبر فیاض ملا، شاعر شمبھو ہیگڈے ، رکشا یونین کے صدر وینکٹیش نائک، کنڑا ساہتیہ پریشد بھٹکل کے صدر گنگادھر نائک، پی ایس آئی کوڈگونٹی اور مختلف محکمہ جات کے افسران موجود تھے۔